نئی دہلی،22؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روندر جڈیجہ انگلینڈ کے خلاف کولکاتہ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں 150وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بائیں ہاتھ کے سپن گیند باز بن گئے ہیں۔جڈیجہ نے یہ کامیابی سیم بلگس کا وکٹ لے کر حاصل کی۔جڈیجہ نے اس کے بعد زبردست بلے بازی کر رہے جیسن رائے کو بولڈ کر اننگز میں دوسرا اور ون ڈے میں 151واں شکار کیا۔جڈیجہ نے یہ تاریخ اپنے کیریئر کے 129ویں ون ڈے کے دوران رقم کی۔28سالہ جڈیجہ نے 8فروری 2009کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف بین الاقوامی ون ڈے کیریئر کی شروعات کی تھی۔جڈیجہ نے اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کی طرف سے 25ٹیسٹ اور 39ٹی 20میچ کھیلے ہیں۔